حیدرآباد، 2 جنوری(ذرائع) حیدرآباد کے ملک پیٹ علاقہ میں یکم جنوری چہارشنبہ کے روز ایک پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کر لی۔ مبینہ طور پر وہ کچھ مسائل سے افسردہ تھا۔متوفی کانسٹیبل کی شناخت 36 سالہ جناوتھ کرن کے طور پرکی گئی، جو 2014 بیچ کا کانسٹیبل تھا۔کرن گزشتہ چند ماہ سے حیدرآباد کے
فلم نگر پولیس اسٹیشن میں تعینات تھا۔ کرن نے چھٹی کی درخواست دی تھی اور اپنے کمرے میں لٹکا ہوا پایا۔ملک پیٹ کے انسپکٹر پی نریش نے کہا، ’’ہم کانسٹیبل کے گھر گئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس مصروف تحقیقات ہے-
کانسٹیبل کے ڈپریشن کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔