آندھرا/3اپریل(ایجنسی) آندھراپردیش میں چتور ضلع کے شری کالہستی قصبے میں ایک پولیس کانسٹبل ٹی جی آر انل کمار نے تین سب -انسپکٹر پر مارپیٹ کا الزام لگایا ہے، انل کمار کا کہنا ہے کہ تین سب -انسپکٹروں نے انکے ساتھ بے رحمی سے مارپیٹ کی، مارپیٹ کے دوران حالت اتنی برے ہوگئے کہ انکے جسم پر نشان پڑھ گئے-
متاثرہ کانسٹبل انل کمار نے کہا، مجھے سب انسپکٹر تیمویا، اوبولیا، نے پولیس اسٹیشن بولایا تھا، میرا گھر پولیس اسٹیشن سے ایک کلومیٹر دور ہے، جیسے ہی میں پولیس اسٹیشن پہنچا، انہوں نے مجھے پیٹنا شروع کردیا،
انہوں نے مجھ پر لات-گھونسے برسائے-
پولیس کے ذرائع کے مطابق کانسٹبل انل کمار کا الزام ہے کہ تین سب انسپکٹر تیمویا، ابولیا اور سدھاکر نے ایک پولیس اسٹیشن کے اندر لاٹھیوں سے انکی بے رحمی سے پٹائی کی، انل کمار نے انہیں کئی بار روکنے کی کوشش کی، لیکن وہ نہیں مانے، بے رحمی سے پٹائی کی وجہ سے پولیس کانسٹیبل کے جسم پر لال نشان پڑگئے پٹائی کے بعد انل کو ہاسپٹل میں علاج کے لیے بھیج دیا گیاہے، معاملہ سینئر اہلکاروں کے پاس پہنچنے کے بعد معلوم ہوا کہ سینئر پولیس اہلکار ایس پی راجن کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی جانچ کرائیں گے.