حیدرآباد7جولائی(یواین آئی)نرسس نے تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے کیمپ آفس پرگتی بھون کے محاصرہ کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔
بعد ازاں وہاں تعینات پولیس نے ان نرسس
کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیاگیا۔
ان احتجاجی نرسس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے دور میں ان کی خدمات سے استفادہ کیا گیا تھا تاہم اب ان کو ملازمت سے بے رحمی کے ساتھ علحدہ کردیاگیا۔