the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سہارنپور: 09 فروری(ایجنسی) اترپردیش کے ضلع سہارنپور زہریلی شراب پینے سے اب تک کم سے کم 46 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ وہیں اس معاملے میں پولیس نے اب تک30 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آلوک پانڈے نے سنیچر کو بتایا کہ سہارنپور میں 46 لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جاچکا ہے جن میں سے 35 لوگوں کے بارے میں رپورٹ کہتی ہے کہ انہوں نے بھاری مقدار میں شراب کا استعمال کیا تھا جبکہ 11 لوگوں کی موت شراب اور دیگر وجوہات کی وجہ سے ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میرٹھ میڈیکل



کالج میں سہارنپور سے 18 لوگوں کو ریفر کیا گیا ہے ۔ سہارنپور ضلع اسپتال میں ابھی بھی 22 لوگ زیر علاج ہیں۔مسٹر پانڈے نے بتایا کہ شراب کے پاوچ کو لکھنؤ لیباریٹری جانچ کے لئے بھیجا گیا ہے۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش کمار نے بتایا کہ اس معاملے میں ابھی تک 30 لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور 25 ایف آئی آر درج کرنے کےساتھ 400 لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔ بڑاگاؤں میں ایک شراب کی بھٹی بھی پکڑی گئی ہے ۔


انہوں نے بتایا کہ اتراکھنڈ کے باور گاؤں باشندہ پنٹو نے شراب کے پاوچ لاکر لوگوں کو دیئے تھے جس کو پینے سے لوگوں کی موتیں ہوئی ہیں۔ مرنے والوں میں پنٹو بھی شامل ہے۔ پنٹو کی بیوی نے پولیس کو بتایا کہ پنٹو کافی وقت سے شراب کے کاروبار میں ملوث تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.