منیلا، 6 فروری (یو این آئی) جنوبی فلپائن کے ما گوئند انوڈیل سور صوبے میں جمعرات کو ایک نجی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے تین غیر ملکیوں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس نے
بتایا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق دو پہر دو بجے کے قریب امپاتو ان قصبے کے قریب پیش آیا۔
فلپائن کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حادثے کی تصدیق کی ہے لیکن ابھی تک تفصیلات فراہم نہیں کیں۔