مکہ مکرمہ/9جون(ایجنسی) کل رات ایک غیر ملکی مسجد حرام کی بالائی منزل سے کود گیا۔
نیچے گرتے ہی اس کی موت ہوگئی۔ ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ اقدام خودکشی تھا یا محض اتفاقی
واقعہ۔
متوفی کا جسد خاکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی شناخت اور بالائی منزل سے کودنے کے اسباب جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔ حکام اس بات پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ متوفی نے بالائی منزل پر آہنی جنگلہ ہونے کے باوجود کیونکر چھلانگ لگائی۔