سرینگر،17اکتوبر:-جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں کل رات شدت پسندوں نے برسراقتدار پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی(پی ڈی پی)کے سابق پنچایت رکن کو گو مار کر ہلاک کردیا۔
سرکاری ذرائع نے آج یہاں یو این آئی کو بتایا کہ
تین شدت پسند کل دیر رات سابق پنچایت رکن محمد رمضان شیخ(50)کو نگبل میں واقع گھر میں گھس کر انہیں گولی ماردی۔
واقعہ کے وقت گھر میں موجود دوسرے رکن اور پڑوسیوں نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،جس میں ایک شدت پسند ماراگیا۔