شعبہ عربی دہلی یونیو رسٹی میں’طلبا کی زبان دانی اور مہارت کے فروغ کے طریقے ووسائل‘ کے موضوع پر منعقد توسیعی لیکچر میں پروفیسر مجیب الرحمن کا خطاب
نئی دہلی،29جنوری (یواین آئی)کسی بھی زبان میں مہارت پیدا کرنے کیے لیےطالب علم میں جنون کا ہونا ضروری ہے ، عربی زبان ایک عالمی زبان ہونے کے ساتھ ساتھ معیشت کی زبان بھی ہے، اگر آپ اس زبان پر قدرت حاصل کرنا
چاہتے ہیں تو آپ کو اس زبان کے ساتھ جینا ہوگا،اسے گفت وشنید کی زبان بنانی ہوگی اوراپنی محنت میں تسلسل اور دوام پیدا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار شعبہ عربی دہلی یونیو رسٹی میں’طلبا کی زبان دانی اور مہارت کے فروغ کے طریقے ووسائل‘ کے موضوع پر منعقددوسرے توسیعی لیکچر میں طلبا کے روبرو خطاب کرتے ہوئے مرکز برائے عربی وافریقی مطالعات جے این یو کے چیرپرسن پروفیسر مجیب الرحمن نے کیا۔