ممبئی،22 جنوری(ذرائع) مہاراشٹر کے جلگاؤں کے پرانڈا ریلوے اسٹیشن پر اس وقت افراتفری مچ گئی جب پشپک ایکسپریس میں آگ لگنے کی افواہ پھیل گئی۔ افواہ کے بعد ٹرین میں سوار مسافر جان بچانے کے لیے ٹرین سے کودنے لگے، اسی درمیان سامنے سے آرہی کرناٹک ایکسپریس نے کئی لوگوں کو روند دیا- حاثے میں 11 لوگوں کی موت ہوگئی- ساتھ ہی 8 سے 10 افراد زخمی ہوئے۔
حادثے کے بعد گاؤں والوں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا۔ مقامی پولیس اسٹیشن کے اہلکار بھی موقع
پر پہنچ گئے ہیں۔ مقامی عوامی نمائندے راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔ یہاں کے لوگوں نے زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑی میں اسپتال پہنچایا۔ لکھنؤ جنکشن اسٹیشن این ای آر پر ہیلپ لائن نمبر (8957409292) قائم کیا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ پشپک ایکسپریس پرانڈا ریلوے اسٹیشن کے قریب آ رہی تھی۔ پھر ٹرین کے موٹر مین نے بریک لگائی اور پہیوں سے چنگاریاں نکلنے لگیں۔ اس دوران مسافروں میں یہ افواہ پھیل گئی کہ ٹرین میں آگ لگ گئی ہے اور خوفزدہ لوگ بوگیوں سے کودنے لگے۔