پیرس/5فروری(ایجنسی) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منگل کو علی الصباح ایک اپارٹمنٹ عمارت میں آتش زدگی سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔حکام نے شُبہ ظاہر کیا ہے کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے۔
پولیس نے اس عمارت کی مکین ایک 40 سالہ عورت کو اپنے اپارٹمنٹ میں آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے اور اسی سے پوری عمارت میں آگ پھیلی تھی۔فرانسیسی وزیر داخلہ کرسٹوفی کیسٹانر نے جائے وقوعہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عورت ذہنی عوارض کا شکار ہے۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">انھوں نے آگ بجھانے والے عملہ کی فوری امدادی کارروائی کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ ڈھائی سو سے زیادہ افراد فوری طور پر پہنچ گئے تھے اور انھوں نے پوری رات غیر معمولی حالت میں پچاس سے زیادہ افراد کو بچا لیا ہے اور آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ آگ دوسری منزل پر لگی تھی اور پھر عمارت کے دوسرے حصوں تک پھیل گئی ۔
فائر فائٹروں نے عمارت کی چھت پر چڑھنے والے اور کھڑکیوں سے کودنے والے افراد کو بچایا ہے۔ چھے فائر فائٹر امدادی کارروائی کے دوران میں زخمی ہوگئے ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں چھتیس افراد معمولی زخمی ہوگئے ہیں اور ایک شدید زخمی ہوا ہے۔