ذرائع:
حیدرآباد:حیدرآباد میں نئے سال کی تقریبات کے دوران حالت نشہ میں گاڑی چلانے کے 2700 سے زیادہ کیس درج کئے گئے۔
یہ مقدمات حیدرآباد اور سائبرآباد پولیس کمشنریٹس کے حدود میں پولیس کی جانب سے چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران درج کئے گئے تھے۔حیدرآباد کمشنریٹ کے حدود میں 1,500 سے زیادہ کیس درج کئے گئے اور سائبرآباد حدود میں 1,200 سے زیادہ کیسز کا پتہ چلا۔
خصوصی مہم کے تحت پولیس کی جانب سے چیک پوائنٹس قائم کئے تھے اور رات 8 بجے کے بعد
بریتھ انالائزر کے ذریعے ٹسٹ شروع کئے گئے تھے۔سائبرآباد پولیس کے مطابق دو خواتین سمیت جملہ1,241 افراد کے خلاف شراب پی کر گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس میں 938 دو پہیہ اور 275 چار پہیہ والی گاڑیاں شامل تھیں۔
اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پکڑے گئے افراد میں سے 382افراد کی عمر 18 سے 25 سال کے درمیان ہے، جب کہ 536 کی عمر26 سے 36 سال اور 239 کی عمر 35 سے 45 سال کے درمیان ہے۔پولیس کے مطابق پکڑے جانے والوں میں سے 196کے خون میں الکحل کی مقدار (بی اے سی) کی تعداد 50 سے زیادہ تھی۔