میڈچل، 25 مارچ(ذرائع) آن لائن کرکٹ میں 2 لاکھ روپے ہارنے کے بعد ایک 29 سالہ شخص نے اپنی زندگی کا ختم کر لی۔ متوفی کی شناخت گنڈلا پوچمپلی کے رہنے والے سومیش کے طور پر کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس شخص کو آن لائن ایپس پر شرط لگاتے ہوئے 2 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ شخض نے مالی دباؤبرداشت
نہیں کرسکا اوراپنی زندگی ختم کرنے کا انتہائی اٹھایا۔ شخض کی لاش میڈچل پولیس حدود میں ریلوے ٹریک کے قریب سے ملی۔راہگیروں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ اس کے بعد مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ سال 2023 سے اب تک آن لائن بیٹنگ میں بھاری رقم کھونے کے بعد 25 افراد خودکشی کر چکے ہیں۔