آندھرا،31 اکتوبر (ذرائع) آندھرا پردیش کے ایلورو ضلع میں پٹاخوں سے متعلق ایک حادثے میں ایک شخص کی موت اور چھ زخمی ہوگئے۔ ایک شخص دو پہیہ گاڑی پر 'اونین (پیاز) بم' کا ڈبہ لے جا رہا تھا، تبھی اسکوٹی ایک گڑھے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگی۔اسکوٹی سے وہ بم کا ڈبہ گر گیا اور اس میں تیز دھماکہ ہوا۔اطلاعات کے مطابق پٹاخوں سے بھرے کارٹن میں دھماکہ آئی ای ڈی جتنا زوردار تھا۔حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک سفید اسکوٹر پر سوار دو افراد ایک تنگ گلی سے تیز رفتاری سے جا رہے ہیں۔ وقت دوپہر 12.17 بجے کا تھا۔
دھماکہ اس قدر شدید ہوا
کہ پورے علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے اور ہر طرف کاغذ کے ٹکڑے اڑنے لگے۔ جیسے ہی دھواں صاف ہوا، دو افراد کسی طرح دھماکے سے بچ کر محفوظ مقام کی طرف بھاگے۔ فوٹیج میں اسکوٹر اور جسم کے کچھ ٹکڑے دور تک بکھرے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
دونوں افراد کو اپنے کان پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے- شاید انہیں دھماکے کی وجہ سے چوٹ لگی ہے اور مدد کے لیے وہاں موجود دوسرے لوگوں کے پاس جارہے ہیں۔
اسکوٹر ڈرائیور کی شناخت سدھاکر کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے چھ افراد کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔