: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
اڑیسہ/سمبل پور/9فروری(ایجنسی) ریاست اڑیسہ کے جبل پور علاقہ کے پولیس اسٹیشن میں جمعرات کو چوری کے الزام میں گرفتار کیے گئے شخص نے خود کشی کرلی۔
خودکشی کی خبر سے مشتعل لوگوں نے نہ صرف جم کر توڑ پھوڑ کی بلکہ پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا اور وہاں مامور اہلکاروں کے ساتھ مارپیٹ کی اور پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگادی۔
سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین نے جس میں خواتین بھی شامل تھیں نے لوہے کی سلاخیں لے رکھی تھیں
اور وہ سب توڑپھوڑ کر رہے تھے۔ مظاہرین نے پولیس اسٹیشن پر پتھراؤ بھی کیاجس سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق حملے میں کم از کم سات پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ جس کے بعد صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج کرنی پڑی۔بتایا جارہا ہے کہ دو اہلکاروں کو اس سلسلے میں معطل کر دیا گیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ سنجیو اروڑہ نے کہا کہ ابھیناش منڈا کی موت کی تحقیقات کے لیے تین رکنی ٹیم کی تشکیل کردی گئی ہے۔ جانچ کے بعد خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔