کی اے پی کو ، 22 جون (یو این آئی) میرین ایکسپلوریشن ماہرین نے کہا ہے کہ ٹائٹینک کے ملبے کے قریب لا پتہ ہونے والی اوشین گیٹ آبدوز کو اپنی منزل تکہ پہنچنے سے پہلے درمیانی سمندر میں دھماکے کا امکان ہے۔
میرین ایکسپلوریشن کے ماہر ڈیوڈ گیلو نے جمعرات کو اسکائی نیوز
کو بتایا اگر وہ وہاں ملبے کے مقام پر) نہیں تھی، تو پانی کے بیچ میں ضرور کچھ ہوا ہو گا جس کی وجہ سے وہ بجلی یاریڈیو مواصلات سے محروم ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے اندر مہم کی ٹائم لائن سے پتہ چلتا ہے کہ سمندر کے فرش پر نہیں بلکہ درمیانی پانی میں چیزیں پہلے ہی قابو سے باہر ہو چکی ہیں۔"