ممبئی،19 ڈسمبر(ذرائع) ممبئی لوکل ٹرین میں ایک عجیب واقعہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک شخص بغیر کپڑوں کے ممبئی لوکل ٹرین کی لیڈیز کوچ میں سوار ہوگیا۔ اس شخص کے جسم پر کپڑے کا ایک ٹکڑا بھی نہیں تھا۔ آدمی کو اس حالت میں دیکھ کر ٹرین میں موجود لڑکیاں چیخ و پکار کرنے لگی۔ پولیس کے مطابق واقعہ گھاٹ کوپر
ریلوے اسٹیشن کا بتایا جا رہا ہے۔
آج کل نوجوان نسل بھی ممبئی لوکل کو ریلز ویڈیوز بنانے کے لیے ایک بہتر جگہ سمجھتی ہے۔ لیکن دو دن پہلے ایک شخص بغیر کپڑوں کے اسی لوکل ٹرین میں سوار ہوا اور وہ بھی خواتین کے ڈبے میں اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد آپ بھی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کیسے شخص برہنہ کوچ میں داخل ہوگیا۔