نئی دہلی/4جون(ایجنسی) دہلی کے قریب نوئیڈا میں جہیز کے لیے سسرال والوں نے اپنی حاملہ بہو کو یرغمال بنایا، حاملہ خاتون کے خاندان والوں کی شکایت پرپولیس نے اسے رہا کروایا، پولیس نے متاثرہ کے ساس سسر سمیت تین لوگوں کو گرفتار
کرلیا.
حالانکہ واقع سامنے آنے کے بعد سے ہی شوہر فرار ہے، پولیس نے بتایا کہ 5 ماہ کی حاملہ خاتون کو اس کے شوہر کی فیکٹری سے آزاد کروایا گیا، متاثرہ کے ہاتھ پیر کو رسی سے باندھ کر آندھیرے کمرے میں پیچھلے 48 گھنٹوں سے بند رکھا گیا تھا.