ذرائع:
نرمل کڈیم منڈل میں ایک شخص نے پولیس کا فرضی لباس پہن کر موبائل فون کی چوری کی۔ وہ ایک اور جگہ چوری کر رہا تھا جب وہاں پر موجود گاؤں والوں نے اسے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کی جانب سے پوچھ تاچھ
پراس شخص نے اعتراف کیا کہ راجو نامی اس کا ایک بھائی ہے جو کریم نگر میں ایک کانسٹیبل کی حیثیت سے کام کرتا ہے اور اسی نے اس شخص کو اپنی وردی دی۔
پولیس نے اس شخص کو حراست میں لے لیا، پولیس نے بتایا کہ وہ شخص کریم نگر کا رہنے ولا ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔