ابوجہ، 22 مئی (یو این آئی) نائجیریا کی وسطی ریاست کادونا میں پیش آنے والے طیارہ حادثے میں فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم الطاہرو کی موت ہوگئی ہے۔
یہ اطلاع فوج نے ایک بیان میں دی
ہے۔
نائجریائی فوج نے اپنے آفیشل ٹویٹر پیج پر کہا کہ "فوج کو یہ اعلان کرتے ہوئے بہت افسوس ہورہا ہے کہ ایک طیارہ حادثہ میں ہمارے فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم الطاہرو کی موت ہوگئی ہے۔