: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی، 05 اکتوبر (یو این آئی) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے مہاراشٹر میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم جیش محمد سے وابستہ کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔
ہفتہ کو موصولہ اطلاعات کے مطابق این آئی اے کو اس دہشت گرد تنظیم کی سر گرمیوں سے متعلق ایک خفیہ اطلاع ملی تھی۔ چھاپے کے دوران چھترپتی سمجھا جی نگر ، جالنا اور مالیگاؤں میں
کئی لوگوں کو حراست میں لیا گیا۔
چھتر پتی سنبھاجی نگر میں ، این آئی اے کے اہلکاروں نے آج صبح کیر اڈ پورہ میں ایک جائیداد پر چھاپہ مارا اور مدرسہ کے استاد مولانا سید الیاس کو صبح 9 بجے کے قریب حراست میں لے لیا۔ آپریشن کے دوران این - 6 کے علاقے سے دو دیگر مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔ ان تینوں سے فی الحال سمجھا جی نگر اے ٹی ایس دفتر میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔