ذرائع:
نئی دہلی : نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے جموں و کشمیر کے 8 اضلاع میں دھاوے مارے اور دہشت گردوں کو فنڈ فراہم کرنے کے الزام میں الہدی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے دفاتر کا معائنہ کیا۔ اطلاع کے مطابق الہدی ایجوکیشنل ٹرسٹ کو عرب ممالک سے حوالا کے ذریعے بڑی امداد فراهم ہو رہی
ہے۔
این آئی اے نے راجوری، پونچھ، جموں، سری نگر، پلوامہ، بڈگام، شوپیاں اور بانڈی پورہ اضلاع میں دھاوے مارے اورتلاشی لی۔ این آئی اے کویہ شبہ ہے کہ یہ تعلیمی ادارے مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہے اور دہشت گردوں کو فنڈ فراہم کرتا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف اور این آئی اے کے افسروں نے ٹرسٹ کے ارکان کے گھروں کی بھی تلاشی لی۔