: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
قومی دارالحکومت نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر ہفتہ کی رات بھگدڑ کی وجہہ سے مرنے والوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی اور متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ مہا کمبھ میلے میں شرکت کے لیے پریاگ راج جانے والے مسافروں کے ہجوم کے باعث پیش آیا۔ بھگدڑ کا واقعہ ہفتہ کی رات تقریباً 9 بجکر 55 منٹ پر پلیٹ فارم نمبر 14 اور 16 کے درمیان پیش آیا۔مہا کمبھ میلے کے لیے جانے والی دو خصوصی ٹرینوں کی تاخیر کے باعث پلیٹ فارم پر مسافروں کا ہجوم بڑھ گیا۔ تیسری ٹرین پریاگ
راج جانے والی تھی، جس کی وجہ سے مزید مسافرین وہاں پہنچے اور پھر یہ حادثہ پیش آیا۔ مہلوکین میں 10 خواتین اور 3 سے 4 بچے شامل ہیں۔ متعدد زخمیوں کو قریبی لوک نائک جے پرکاش (ایل این جے پی) ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ریلوے حکام نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاکہ بھگدڑ کی وجوہات کا پتہ لگایا جاسکے۔ وزیر اعظم نریندر مودی سمیت ہندوستان کے صدر ، نائب صدر اور کئیں سیاسی قائدین نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔