اورنگ آباد 30 ڈسمبر ( یو این آئی)بعض اوقات عجیب و غریب حادثات رونما ہوتے ہیں، کبھی کبھار کوئی جان بوجھ کر ایسی نقصاندہ چیز نگل لیتا ہے یا پھرکبھی حادثاتی طور پرکوئی ایسی چیز انسان کے پیٹ میں چلی جاتی ہے جسے اگر فوری طور پر نہیں نکالا گیا تو اس انسان کی زندگی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔
اس طرح
کے اکثر واقعات سامنے آتے رہتے ہیں، اور ماہر ڈاکٹرس آپریشن کے ذریعے سے وہ چیز باہر نکال کر اس شخص کی زندگی بجا لیتے ہیں۔
ایسا ہی ایک عجیب و غریب اور اپنی نوعیت کے اعتبار سے منفرد واقعہ اورنگ آباد میں پیش آیا، جس میں ایک 33 سالہ شخص نے غلطی سے کچھ اور نہیں بلکہ 9 انچ لمبا ایک ٹوٹھ برش نگل لیا تھا۔