پیرس، 28 اپریل (یو این آئی) اطالوی پولیس نے مسجد میں مسلمان کے بے رحمانہ قتل میں ملوث فرانسیسی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
اٹلی کی پولیس نے جنوبی فرانس کی ایک مسجد میں مسلمان
نمازی کو اسلامو فوبک حملے میں قتل کرنے کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
گارڈ کے علاقے میں لا گرینڈ کو مبسی کی مسجد پر حملے کے دو دن بعد مشتبہ شخص کو اتوار کی رات گئے گرفتار کیا گیا۔