حیدر آباد یکم اکتوبر (ذرائع) شہر حیدر آبادکے علاقے جوبلی ہلز میں خاتون کے قتل کی واردات پیش آئی۔ پیر کی دیر رات خاتون گھر میں قتل شدہ پائی گئی-
آرایم پی ڈاکٹر امامہیشور راؤ کی بیوی سندھیا رانی (44سالہ) کا جو ہلی ہلز پولیس اسٹیشن کے حدود میں قتل کر دیا گیا۔ خاتون جوبلی ہلز کی نوودیا کالونی کی رہائشی تھی-یہ واردات اُس وقت پیش آئی جب خاتون کا شوہر کلینک گیا ہوا تھا اور وہ
گھر میں تنہا تھی۔ اور ان کے دو بچے ٹیوشن کلاسز کے لیے گئے ہوئے تھے۔
ٹیوشن کلاس سے واپس آنے والے بچوں نے اپنی ماں کو خون میں لت پت پڑی دیکھ کر پڑوسیوں کو اس کی اطلاع دی۔
خاتون اپنے گھر میں اکیلی تھی کہ کچھ افراد گھر میں گھس آئے اور تیز دھار ہتھیاروں کے استعمال سے خاتون کو قتل کر دیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ اعلیٰ حکام نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔