the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد/26ستمبر(ایجنسی) شہر کے عطا پور میں پلر نمبر 145 پر آج دن دھاڑے ایک موٹر سیکل سوار شخص کے قتل سے سنسنی خیز واقع نے سوشل میڈیا پر زبردست ہلچل مچا دی، اور اس قتل کے لائیو ویڈیو کی مختلف چیانلوں پر بڑے پیمانے پر تشہیر کی گئی، ایسا محسوس ہورہا تھا کہ شہری سینکڑوں افراد کی آنکھوں کے سامنے رونما قتل کی اس واردات کو فلم کی شوٹنگ کی طرح نظارہ کررہے تھے- قتل کے اس ویڈیو میں پولیس پیٹرولنگ کی دو گاڑیوں کو بھی دیکھا گیا ہے، ویڈیو میں ایک شخص نے جس کے ہاتھ میں کلہاڑی تھی ،رمیش گوڑ نامی شخص پر شاہراہ عام پر پے درپے حملے کرتے ہوئے اسے موت کے گھاٹ اتاردیا، جبکہ اس



کے دیگر ساتھی اپنے ہاتھوں میں لاٹھیاں لیے کھڑے ہوئے تھے، کسی بھی شہری کو قریب آنے نہیں دے رہے تھے، حملہ آور نے موٹر سیکل پر سوار رمیش کو زبردستی روک لیا اور اچانک اس پر کلہاڑی سے سر پر حملہ کیا، ، جب وہ مر گیا تو اطمینان کی سانس لی اور خون سے بھرا شرٹ اتار کر سڑک پر پھینک دیا، اور شرٹ کے اندر موجود لال ٹی شرٹ پہن کر موٹر سیکل پر فرار ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ مقتول رمیش گزشتہ سال دسمبر 2017 میں مہیش نامی نوجوان کے قتل کی واردات میں اصل ملزم تھا ، چنا چہ انتقامی کاروائی کے طور پر مقتول مہیش کا باپ اور اس کے چچاوں نے رمیش کو قتل کردیا، پولیس کے جوانوں کی موجودگی کو بھی ویڈیو میں دیکھایا گیا جو بے بسی کے عالم میں ٹہرے ہوئے تھے،-
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.