ممبئی 6 جنوری (یو این آئی) ممبئی کے میئر کشوری پیڈنیکر کو کسی نامعلوم شخص نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے اس سلسلے میں میئرز کے دفتر سے متصل آزاد میدان پولیس اسٹیشن نے ، پیڈنیکر کو مبینہ طور پر موت کی دھمکیاں ملنے کے بعد نامعلوم شخص کے خلاف جرم درج کیا ہے پولیس نے تعزیرات ہند کی (آئی پی سی) کی متعلقہ دفعات کے تحت جرم درج کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ، 21 دسمبر کو پیڈنیکر کو نامعلوم موبائل نمبر سے فون آیا تھا اور فون کرنے والے نے ، اپنا تعارف کرائے بغیر ہندی میں گفتگو کر رہا تھا اس نے ، مبینہ طور پر مئیر سے غیر مہذب
زبان اندازمیں بات چیت کی اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی
شام 6 بجے کے قریب اس وقت فون آیا جب پیڈنیکر کارپوریشن میں اپنے دفتر میں تھی ۔
کچھ دنوں بعد ، معاملے کی اطلاع آزاد میدان پولیس اسٹیشن کو دی گئی ، جس نے فون کرنے والے کے خلاف 31 دسمبر کو جرم درج کیا۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک پولیس افسر نے بتلایا کہ
پولیس نے تعزہرات ہند کی دفعہ 504 (2) ، 507 اور 509 کے تحت ایک جرم درج کیا ہے نیز فون کرنے والے کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور اسکی گرفتاری کے لئے پولیس کی ایک ٹیم کو پڑوس کی ریاست میں روانہ کیا گیا ہے۔