: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی، 21 دسمبر (یو این آئی) ممبئی کے ساحل پر 18 دسمبر کو سیاحوں کی کشتی-ہندوستانی بحریہ کی کشتی الٹنے کے بعد لاپتہ ہونے والے سات سالہ لڑکے کی لاش ہفتہ کو مل گئی، جس سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہوگئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق لڑکے کی شناخت گوا کے رہائشی جو ہن پٹھان کے طور پر کی گئی ہے،
جس کی ماں اس حادثے میں فوت ہو گئی تھی۔ نیول پولیس ان کی لاش کو سرکاری جے جے اسپتال پہنچایا ہے۔ گزشتہ 48 گھنٹوں سے ہندوستانی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کے نو جہازوں پر سوار 50 اہلکاروں کی ایک ٹیم ممبئی کے ساحل کے قریب پانی میں تلاش کر رہی تھی جو ہان کی تلاش میں تھی، جو ڈوبنے والی کشتی سے آخری لا پتہ مسافر تھا۔