: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی/14مارچ(ایجنسی) میٹروپولیٹن شہر ممبئی کے سی ایس ٹی اسٹیشن کے باہر ایک فٹ اوور برج footover-bridge گرنے سے بڑا حادثہ پیش آیا، جس میں کم سے کم 23 لوگوں کے زخمی ہونے کی بات کہی جارہی ہے.
ممبئی کے چھترپتی شیواجی اسٹیشن کے باہر اس حادثے سے افراتفری مچ ہے، زخمیوں کو فوری نزدیکی ہاسپٹل پہنچایا گیا، بتایا جارہا ہے کہ حادثے کے وقت لوگ دفتر سے اپنے گھروں کی طرف لوٹ رہے تھے، اسی درمیان برج گرگیا اور بڑی تعداد میں لوگ اسکی زرد میں آگئے.
ممبئی میں حادثے کا شکار ہوا برج ریلوئے اسٹیشن اور آزاد میدان پولیس و ٹائمز آف انڈیا بلڈنگ کو جوڑتا ہے.
اس حادثے میں زخمیوں کی تعداد میں اور اضافہ ہوسکتا ہے، ساتھ ہی کچھ لوگوں کے ہلاک ہونے کی بات کہی جارہی ہے.
3/ 5
موقع پر راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے، ممبئی پولیس اور ایموبلینس موقع پر پہنچ گئی ہے-