ممبئی،18 ڈسمبر (ذرائع) ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا سے ایلفنٹا جانے والی ایک موٹر بوٹ بیچ سمندر میں الٹ گئی۔ حادثہ کرنجہ کے علاقے یوران میں ایک اسپیڈ بوٹ کے ٹکر مارنے سے ہوا- نیل کمل نامی کشتی پر 120 سے زائد افراد سوار تھے۔ اب تک 13 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ ریسکیو ٹیم نے اب تک 101 افراد کو بچا لیا ہے۔ باقی کی تلاش جاری ہے۔ دریں اثناء مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ
دیویندر فڑنویس نے اس حادثے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
کشتی کے مالک کا الزام ہے کہ ممبئی سے ایلیفنٹا غاروں جاتے ہوئے بحیرہ عرب میں بچر آئی لینڈ کے نزدیک کشتی کو بحری گشتی سپیڈ بوٹ نے ٹکر مار دی۔ جس کی وجہ سے کشتی پانی سے بھر گئی۔ اور کچھ ہی دیر میں ڈوب گئی۔ حادثے کے فوری بعد بحریہ نے کوسٹ گارڈ اور میرین پولیس کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔