ممبئی/16اکتوبر(ایجنسی) ممبئی میں ایک 20 سالہ ماڈل کا قتل کردیا گیا۔ قتل کا الزام سوشل میڈیا پر بنے ایک دوست پر لگا ہے۔ دوست نے اپنے گھر میں ہی قتل کو انجام دیا اور پھر باڈی کو سوٹ کیس میں بھر کر پھینک دیا.
چہارشنبہ کو ممبئی کی ملاڈ میں سوٹ کیس میں ماڈل کی لاش کو پولیس کو ملی۔ ماڈل کی پہنچان 20سالہ مانسی دکشت کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس جانچ میں سامنے آیا ہے کہ دوست نے مانسی کو گھر بولا کر قتل کردیا.
پولیس نے کہا ہے کہ ملزم نے مانسی کو اپنے اپارٹمنٹ میں بولایا تھا۔ اسی دوران کسی بات کولیکر بحث ہوئی اور اس نے ماڈل کا قتل کردیا.
پولیس کے مطابق، ملزم نے قتل کی بات کو قبول کیا ہے۔ اس نے قتل کے بعد لاش کو سوٹ کیس میں ڈال کر جھاڑیوں میں پھینک دیا.
مانسی راجستھان کی رہنے والی تھی اور ممبئی آکر ماڈلنیگ اور اداکاری میں کیرئیر بنانے کی کوشش کررہی تھی۔ مانسی کچھ شارٹ فلم میں اداکاری بھی کی ہے۔ وہ آندھیری کے ایک فلائٹ میں رہتی تھی۔ مانسی کی ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی تھی۔
inherit; font-family: "Noto Sans", sans-serif; vertical-align: middle; background: rgb(0, 0, 0); text-align: center;">