بھدراچلم،26 مارچ (ذرائع) بھدراچلم میں ایک المناک حادثہ پیش آیا، جہاں سپر بازار سنٹر میں پنچایتی دفتر کے قریب زیر تعمیر چھ منزلہ عمارت گر گئی۔
اس واقعے میں مبینہ طور پر متعدد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، اور اطلاعات کے مطابق چار افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔حادثے کی
اصل وجہ کا ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔ابتدائی رپورٹس بتاتی ہیں کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب موجودہ پرانے ڈھانچے کے اوپر چار اضافی منزلیں تعمیر کی جا رہی تھیں۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ عمارت ایک ٹرسٹ کے تحت جمع ہونے والے فنڈز سے تعمیر کی جا رہی تھی۔حادثے سے متعلق مکمل تفصیلات کا ابھی انتظار ہے۔