: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ساگر/8ڈسمبر(ایجنسی) مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں ایک نابالغ لڑکی کو اجتماعی آبروریزی کے بعد زندہ جلانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ لڑکی کو بےحد نازک حالت میں ضلع ہیڈکوارٹر میں واقع بندیل کھنڈ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس ملزمین کی تلاش کررہی ہے۔
بھانگڑھ پولیس ذرائع نے ابتدائی اطلاع کے حوالے سے بتایا کہ کنجیا پولیس چوکی علاقے کے دیول گاؤں میں کل دیر شام دو
نوجوانوں نے گاؤں میں ہی رہنے والی ایک آٹھویں کلاس کی طالبہ(15)کی آبرو ریزی کرکے اس پر مٹی کا تیل ڈال کر زندہ جلانے کے کوشش کی۔تقریباً 80فیصد تک جلی نابالغ لڑکی کو دیررات علاج کےلئے ساگر لایا گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اعلی پولیس افسر آج صبح میڈیکل کالج پہنچے۔لڑکی کے گھروالوں نے بتایا کہ گاؤں کے ہی دو لڑکوں نے اس کی آبروریزی کرنے کے بعد اسے مارنے کی کوشش کی ہے۔پولیس جانچ کے بعد ہی تفصیلی معلومات فراہم کرائے جانے کی بات کہہ رہی ہے۔