حیدرآباد،4 مارچ(ذرائع) پی وی این آر ایکسپریس وے پر منگل کی دوپہر ایک چلتی کار میں آگ لگ گئی۔ اس واقع میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
انجن سے نکلنے والے شعلوں کو دیکھ کر ڈرائیور اور اندر موجود مسافر کار سے
باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔
ملی معلومات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کار مہدی پٹنم سے آرام گھر کی طرف جارہی تھی،جب کار پلئر نمبر 211 کے قریب پہنچی، انجن میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا شبہ ہے، جس سے کار کو آگ لگ گئی۔