: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،15 اپریل (ذرائع) گچی باؤلی میں منگل کی دوپہر ایک چلتی موٹر سائیکل میں آگ لگ گئی۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کیونکہ انجن سے آگ کے شعلے نکلنے کے بعد موٹر سوار گاڑی سے کود گیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب موٹرسوار سافٹ ویئر ملازم اسپورٹس بائک
پر گچی بوولی سے مادھا پور کی طرف جا رہا تھا۔وہاں سے گزرنے والے موٹر سائیکل سواروں نے آگ دیکھی اور پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کیا۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ تاہم آگ لگنے سے موٹر سائیکل جل کر خاکستر ہوگئی۔گچی باؤلی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔