the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد، 5 اگسٹ (ذرائع) حیدرآباد میں جہانگیر پیراں درگا کی زیارت کے لئے جانے والے ماں اور بیٹا خوفناک سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے ۔جبکہ ایک بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔ جو ہاسپٹل میں زیر علاج ہےتفصیلات کے مطابق پرانے شہر کے فلک نما کے سعادت نگر سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ ہاجرہ بیگم اپنے دو بیٹوں 12 سالہ عبدالرحمن اور 9 سالہ عبدالرحیم کو لے کر اسکوٹی پر جہانگیر پیراں درگا جارہی تھی کہ نندی گاما شاد نگر میں جہانگیر پیراں درگاہ سے افضل گنج آنے والی آر ٹی



سی بس نے ہاجرہ بیگم کی اسکوٹی کوٹکر دے دی۔ جس کے نتیجے میں تینوں شدید زخمی ہوگئے۔ ان کے پیچھے کار میں آنے والے دیگر رشتہ داروں نے خاتون اور دو بچوں کو شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کردیا۔ جہاں ہاجرہ بیگم اور ان کے فرزند عبدالرحمن دوران علاج فوت ہوگئے ۔ جبکہ عبد الرحیم  ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہاجرہ بیگم اسکوٹر موڑ رہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والی بس نے انہیں ٹکر دے دی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا-
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.