ذرائع:
ایک اہلکار نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع میں بیساکھی کی تقریب کے دوران فٹ برج گرنے سے کم از کم 80 افراد زخمی ہوئے، جن میں
20-25 کی حالت نازک ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "ہم نے 6-7 لوگوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کیا ہے۔ باقی یہاں چنانی میں ہیں اور طبی عملہ ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔" ایس ایس پی ادھم پور نے کہا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔