: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 20 دسمبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج راجستھان میں جے پور اجمیر شاہراہ پر پیش آئے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا مسٹرمودی نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو50،000 روپے
کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے ایکس پر پوسٹ کیا ‘‘راجستھان میں جے پور-اجمیر شاہراہ پر ہوئے حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہوا ان لوگوں سے تعزیت جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا زخمیوں کی جلد صحت یابی ہو ۔