ممبئی/18اکتوبر(ایجنسی) ملاڈ میں ہوئے ماڈل کے قتل کے معاملے میں ایک نیا موڑ سامنے آیا ہے، ملزم نے خلاصہ کیا ہے کہ ماڈل نے اسکے ساتھ سیکس کرنے سے منا کردیا تھا، اس لیے اس نے اسٹول سے مارکر اسکا قتل کردیا، اور اسکی لاش کوا یک سوٹ کیس میں بھر کر ملاڈ کی جھاڑیوں میں پھینک دیا.
ہندوستان ٹائمس کی ایک رپورٹ کے مطابق 19 سال کے ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس کا نام مزمل سید ہے ، اس نے پولیس کو بتایا کہ سیکس کیلئے منع کرنے پر اس نے ماڈل کا قتل کردیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیکس کیلئے منع کرنے پر وہ غصہ ہوگیا
اور اس نے ماڈل مانسی کے سرپر ایک اسٹول سے حملہ کردیا ۔ مانسی دیکشت راجستھان کی رہنے والی تھی اور ممبئی میں ماڈل کے طور پر کام کرتی تھی ۔ وہ فلموں میں بھی کام کی تلاش میں تھی ۔
پولیس کے مطابق مانسی اتوار کی رات کو مزمل سے ملنے گئی تھی ، جس کے بعد دونوں میں کچھ کہا سنی ہوگئی اور پھر مزمل نے رسی سے مانسی کا گلا گھونٹ دیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس کے بعد وہ لاش کو ایک سوٹ کیس میں بھر کر کیب کرکے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کیلئے نکل گیا ۔ راستے میں اس نے ڈرائیور کو مائنڈ اسپیس سے ہوکر چلنے کیلئے کہا ، جہاں کافی جھاڑیاں اور گھنے درخت ہیں ۔