the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

راجستھان کے جے پور میں جمعہ کی رات دیر گئے ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جہاں دو بائک کے درمیان ہونے والے حادثہ کے بعد ایک مسلم نوجوان کو  ایک گروپ نے لاٹھیوں اور سلاخوں سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔


جس مسلم نوجوان پر حملہ کیا گیا اور اس کی موت ہو گئی اس کی شناخت 18 سالہ محمد اقبال ولد محمد مجید ساکن رام گنج بازار، جے پور کے طور پر ہوئی ہے۔

الزام ہے کہ حادثے کے بعد وہاں پر گروپ جمع ہوگیا اور ان لوگوں نے اقبال پر مہلک ہتیاروں سے حملہ کرتے ہوئے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

اہل خانہ کی جانب سے فراہم کردہ



معلومات کے مطابق متوفی اقبال اپنی دادی کے گھر سے واپس آرہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔ اس کا نام سنتے ہی ہجوم میں آئے لوگوں نے اسے لاٹھیوں اور سلاخوں سے پیٹ کر مار ڈالا۔

حملے کا منظر سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوا اور بتایا گیا ہے کہ اس گروپ میں خواتین بھی موجود تھیں۔

پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے، یہ ایک موٹر سائیکل حادثہ تھا۔ لڑائی ہوئی اور وہاں پر آئے کچھ لوگوں نے اقبال پر ڈنڈوں اور سلاخوں سے حملہ کر دیا۔ جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کے بعد کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ہم ان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.