: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد،1 فروری(ذرائع) حیدرآباد کے راجندر نگر میں کتے کے کاٹنے کے ایک اور واقعہ پیش آیا- اس واقعہ میں ایک چار سالہ بچی پر کتوں نے حملہ کردیا۔ شکر ہے کہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے پہلے ہی بچی کو بچا لیا گیا۔ یہ واقعہ جمعہ 31 جنوری کی شام کو پیش آیا جب لڑکی سڑک پر کھیل
رہی تھی۔ علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں دو کتے لڑکی کا پیچھا کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اگلے منظر میں لڑکی چیختی ہے اور کتے اس پر حملہ کرتے ہیں۔ایک منظر میں، لڑکی کو کتے گھسیٹ کر لے جاتے نظر آئے۔ بچی کی چیخ سن کر کچھ لوگوں نے کتوں کو بھگا کر بچی کو بچا لیا۔ یہ واقعہ گولڈن ہائٹس کالونی میں پیش آیا۔