اترپردیش،3 جولائی(ذرائع) اتر پردیش میں جمعہ کو ایک تیز رفتار کار نے ایک اسکوٹر سوار خاتون کوٹکر مار دی۔جس کی وجہ سے خاتون کی موت ہوگئی اور اس کی اسکوٹر پر سوار اس کی بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔ ایک نابالغ اس کار کو چلا رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ کار کو ایک 17 سالہ لڑکا چلا رہا
تھا۔ وہ کانپور شہر کی ایک مصروف سڑک پر اسٹنٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا ہے۔ اس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بے قابو تیز رفتار کار مخالف سمت سے سڑک پر آتی ہے اور اسکوٹر کو زور سے ٹکراتی ہوئی نظر آتی ہے۔