ڈکار، افریقی ملک سنیگال Senegal میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس میں آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی اورتیرہ دیگر زخمی
ہوگئے۔
فوج کے ایک ترجمان نے یہاں بتایا کہ ایم آئی 17ہیلی کاپٹر جنوبی کاسمانس سے دارالحکومت ڈکار کے لئے روانہ ہوا تھا ۔ اسے وارننگ اشارے ملے تھے ۔