: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سری نگر3 فروری (یو این آئی)جنوبی ضلع کولگام کے بہی باغ گاوں میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ریٹائرڈ فوجی اہلکار کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ اس کی اہلیہ اور بچی زخمی ہوئیں ہیں معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے
بٹھا دئے ہیں اطلاعات کے مطابق پیر کی دوپہر کولگام کے بہی باغ گاوں میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب مشتبہ ملی ٹینٹ زبردستی رہائشی مکان میں گھس آئے اور وہاں پر موجود سابق فوجی جوان منظور احمد وگے ، اس کی اہلیہ آئینہ وگے اور بچی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں تینوں شدید طورپر زخمی ہوئے۔