the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پاکستان/دبئی میں منعقد ہونے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کون سی ٹیم جیتے گی؟

آسٹریلیا
انڈیا
پاکستان
تمل ناڈو، 10 اپریل (ذرائع)  حیض، جسے عام طور پر ماہواری کہا جاتا ہے، لڑکیوں کے لیے ایک عام بات ہے۔لیکن درج فہرست ذات کی لڑکی کے لیے ماہواری عذاب بن گئی اور اسے آٹھویں جماعت کے امتحانات کے دوران کلاس سے باہر نکال دیا گیا۔
دراصل وہ میٹرک کے ایک پرائیویٹ اسکول میں امتحان دینے آئی تھی لیکن اسے کلاس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی اور کلاس کے باہر بیٹھ کر پیپر دینے کی اجازت دی گئی۔ نابالغ لڑکی کی والدہ نے ویڈیو ریکارڈ کی اور تعلیمی حکام سے رابطہ کیا۔ 
ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق،



ایک لڑکی کو 5 اپریل 2025 کو پیریڈز آگئے۔ مبینہ طور پر اسکول انتظامیہ نے اسے 7 اپریل کو سائنس اور بدھ کو سوشل سائنس کا امتحان دینے کے لیے کلاس روم سے باہر بٹھایا۔
لڑکی نے یہ واقعہ 7 اپریل کی شام کو اپنی ماں کو سنایا۔ ماں بدھ کو اسکول گئی تو دیکھا کہ اس کی بیٹی کو امتحان دینے کے لیے کلاس روم کے باہر بٹھایا گیا تھا۔
اس نے یہ واقعہ اپنے موبائل کیمرے سے ریکارڈ کر لیا۔ یہ ویڈیو بدھ کی رات سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔کوئمبٹور کے ضلع کلکٹر پون کمار جی گریاپا نے کہا کہ کوئمبٹور دیہی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.