میڈچل/4جولائی(ایجنسی) تلنگانہ کے میڈچل ضلع میں تیز رفتار گاڑی کے ٹائر پھٹنے سے ہوئے حادثے میں دو لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ 9 لوگ زخمی ہوگئے-
یہ واقع ضلع کے کیثرعلاقے کے آوٹر رنگ روڈ پر ہوا- پولیس کے مطابق آوٹر رنگ روڈ سے گذر رہے مہندرا میکسی ٹرک کا اچانک ٹائر پھٹ گیا، جس سے گاڑی بے
قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی-
حادثے میں ایک خاتون کی موقع پر موت ہوگئی ، جبکہ ایک دیگر شخص کا علاج کے دوران موت ہوگئی- پولیس نے حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں کو پاس کے ہاسپٹل میں بھیج دیا ہے-
واقع کے وقت گاڑی میں 11 مزدور شامل تھے- حالانکہ ابھی تک حادثے میں مارے گئے لوگوں کی پہچان نہیں ہوپائی ہے.