the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

مولانا پی ایم مزمل رشادی والا جو کہ جنوبی ہند کرناٹک کے مشہور و معروف مایا ناظم عالم دین ہیں، آج صبح ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مولانا پی ایم مزمل صاحب مہاراشٹر کے پربھنی سے ایک پروگرام میں شرکت کے بعد واپس حیدرآباد ایئرپورٹ پر کامرڈی بائی پاس نیشنل ہائی وے پر ڈی سی ایم کو اوورٹیک کرتے ہوئے کنٹرول کھو بیٹھے اور حادثے کا شکار ہوگئے۔

جس سے مولانا شدید زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ منگل کی صبح چھ بجے حیدرآباد سے بنگلورو کی فلائٹ تھی، مولانا کے ساتھ گاڑی



میں سات اور ساتھی بھی تھے، جن میں سے ایک ذبیح اللہ کی موت ہوگئی۔ دیگر ساتھی بھی شدید زخمی ہوئے۔

   کاما ریڈی کے مقامی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کاما ریڈی کے علمائے کرام اور سرپرست اور مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچے اور مولانا پی ایم مزمل رشادی صاحب اور ان کے ساتھیوں کو اسپتال لے گئے۔

الحمدللہ حضرت مولانا پی ایم مزمل صاحب کماریڈی کا تلنگانہ میں خیریت سے علاج چل رہا ہے، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ان کی صحت و سلامتی کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.