: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
متھرا/30جولائی(ایجنسی) اترپردیش کے متھرا ضلع میں جہیز کے لئے سسرال والوں کی طرف سے کئے جانے والے ظلم و ستم اور روز روز کی لڑائی سے تنگ آکر لڑکی نے پھانسی لگا لی، جبکہ اس کا شوہر اسے خودکشی کرنے سے روکنے کے بجائے لائیو ویڈیو بناتا رہا، پولیس کے مطابق یہ واقع Highway علاقے کے Buddha Vihar Colony میں جمعرات کا ہے، اسکی معلومات ملتے ہی پولیس اور لڑکی کے افراد خاندن اسی رات اسکے گھر پہنچ گئے تھے- پولیس نے
سسرال والوں کے خلاف جہیز اور قتل کا مقدمہ درج کراکے اسکے شوہر راجکپور اور ساس ویملا کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا، لیکن دو دن بعد، ہفتہ کی شام شول میڈیا پر وائرل ہوئے 12 منٹ 14 سکنڈ کے ایک ویڈیو نے اس واقع کا ویڈیو سامنے آیا، جسکے مطابق جس وقت بہو خودکشی کررہی تھی اس وقت اسکا شوہر اسکا ویڈیو بنا رہا تھا اور ساس اور نندن دروازے کے باہر کھڑی ہوکر اسے خودکشی نہ کرنے کی قسم دلا رہے رہی تھیں.