متھرا/4جنوری(ایجنسی) اتر پردیش کے متھرا جن پد میں کل کھیت پر کام کرنے گئی ایک لڑکی کو گاؤں کے ہی تین نوجوانوں نے کھیت میں کھینچ کر لیے گئے اور اسکے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کی- پولیس نے ایک کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دو کی تلاش جاری ہے.
سپرنٹنڈنٹ آف
پولیس (دیہی) آدیتہ کمار شکلا نے بتایا کہ تھانے شیرگڑھ میں متاثرہ کے والد کی طرف سے لکھائی گئی رپورٹ کے مطابئ اسکی بیٹی گاؤں کے پاس کھیت میں اپلے پتھانے گئی تھی-
وہاں گاؤں کا ہی نوجوان لکھن اور اسکے دو ساتھی اسکو وہاں سے اٹھا لیے گئے - ان لوگوں نے اسکے ساتھ عصمت ریزی کی.