متھرا، 2 نومبر:- اترپردیش میں متھرا کے چھاترا کوتوالی علاقے میں آج صبح ہوئے سڑک حادثہ میں چار بچوں سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی اور آٹھ زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ متھرا کے مذکورہ علاقہ میں دہلی- آگرہ قومی شاہراہ -2 پر پیپسی فیکٹری کے
نزدیک سواری لے کر آ رہا ٹیمپو کھڑے ٹرک میں جا گھسا، جس سے موقع پر ہی چار بچوں سمیت چھ افرادکی موت ہوگئی اور آٹھ زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جس میں تین کی حالت نازک ہے. ٹیمپو سوار تمام لوگ دہلی جا رہے تھے اور فرخ آباد کے رہنے والے بتائے گئے ہیں۔